ٹی 20ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ بن سکا

ٹی 20ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ بن سکا
کیپشن: T20 World Cup team announcement, no Pakistani player could be a part of the team

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔ 

آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق بھارت، افغانستان ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے،فاتح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی بھارتی ٹیم کے 6کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے،کھلاڑیوں میں روہت شرما ٹیم کے کپتانوپلئیر آفی دی ٹورنامنٹ جسپریت سنگھ ،سوریا کمار یادیو،ہارڈیک پانڈیا،ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل شامل ہیں۔ 

افغانستان کے 3کھلاڑی فضل حق فاروقی۔رحمان اللہ گرباز اور راشد خان ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ ہیں،ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن جبکہ جنوبی افریقا کے نورٹجی12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔