ایک نیوز: آج سے نئے مالی سال کا آغاز ہوگیا ، پنجاب میں کیا مہنگا ہوگااور کیا سستا، بجٹ اعلانات آج سے صوبہ بھر میں نافذ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ ریٹس کی بنیاد پر عائد ہوگا،جائیداد کا مالک اپنی جائیداد کی سیلف اسیسمنٹ محکمہ ایکسائز کی پورٹل پر جاری کرنے کا پابند ہوگا،50لاکھ سے زیادہ اور ایک کروڑ سے کم کی عمارت پر ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ صفر سات فیصد ہوگی،اڑھائی کروڑ سے کم جائیداد پر ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ صفر 8فیصد ہوگی،کورٹ فیس سو روپے سے بڑھا کر ہزار روپے کردی گئی ہے۔
نئے مالی سال میں سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی سی سی کی بجائے انوائسز سے منسلک ہوگا،ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد ہوگا۔