حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا

Jul 01, 2024 | 00:09 AM

ایک نیوز:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ ،وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7روپے 45پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا،جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی نئی  قیمت 265روپے 61پیسے ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 56پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277روپے 45پیسے ہوگئی ہے۔   

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا ، قیمتیں یکم جولائی سے 15جولائی تک نافذالعمل رہیں گی۔ 

مزیدخبریں