بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نےبڑی پیش گوئی کردی

 بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نےبڑی پیش گوئی کردی
کیپشن: When will it rain? The meteorological department has made a big prediction

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو شہر کا مطلع گرم اور مرطوب رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ضلع دادو میں پارہ 43.5، جیکب آباد، بے نظیر آباد اور خیرپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران موسم جزوی طورپرابرآلود اورمرطوب ہونے کے ساتھ رات و صبح کے اوقات میں بوندا باندی اورہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بدستورمعطل رہنے اوربلوچستان کی مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 65 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔