نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی حج کی ادائیگی کےبعد لاہورپہنچ گئے

Jul 01, 2023 | 21:43 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی حج کی ادائیگی کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گنگارام ایمرجنسی وارڈ کا دورہ ،مریضوں کی عیادت،خیریت دریافت کی۔ ید تعطیلات کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز، نرسز او ر پیرا میڈیکل سٹاف کو شاباش دی۔  مریضوں، تیمار داروں، ڈاکٹرز،نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کو عیدکی مبارکباد دی۔ 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ عید کا اصل پیغام دوسروں کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں