سوئیڈن واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،صدرمملکت

سوئیڈن واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،صدرمملکت
کیپشن: The Swedish incident hurt the feelings of Muslims, the president said

ایک نیوز:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کاکہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
صدرمملکت عارف علوی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہر ریاست کو ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری پیدا کرنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انسانیت کو دنیا کو امن کیلئے متحد کرنے اور ایسی بے تکی نفرت انگیز کارروائیوں سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے۔