سوئیڈن واقعہ سےمسلم امہ کی دل آزاری ہوئی  ، فضل الرحمان

Jul 01, 2023 | 21:04 PM

ایک نیوز:جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ سوئیڈن میں ہونے والے گھنائونےعمل سے پوری دنیا کےمسلمانوں کی دل آزاری اورتوہین ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نےسویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پرردعمل میں کہا کہ اِس واقعہ سے امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

 سربراہ جے یوآئی کا مزیدکہنا تھا کہ واقعہ تصادم، انتشاراورعالمی امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، عالمی برادری صورتحال کشیدہ بنانےوالےعناصر کوکٹہرے میں لائے۔

مزیدخبریں