بلاول بھٹو کو وزیراعظم بناناچاہتے ہیں،خورشید شاہ

Jul 01, 2023 | 20:18 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ ہرپارٹی کی کوشش ہوتی ہے پارٹی سربراہ کو لیڈر  آف ہاؤس بناسکے، کوشش ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے 2008 میں اپنامنشور دیا اور اس پر عمل درآمد کیا،۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی نے اپنا منشور پورا کیا ہو، ۔اب بھی الیکشن سے پہلے ہم اپنا منشور دے دیں گے۔پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی۔کوشش کریں گے کہ دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم سیاستدان ایک جگہ، ایک آواز نہیں ہوں گے صورتحال کنٹرول نہیں ہوگی۔ملکی معیشت خطرناک اژدھا بن چکی ہے۔اس معیشت کو درست کرنا ہے یہ بڑا چیلنج ہے۔سیاست دانوں کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا۔اعتماد ہوگا تو ہم اس خراب معیشت کو درست کرسکیں گے۔

مزیدخبریں