مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کل ہوگا 

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کل ہوگا 
کیپشن: New prices of kerosene and light diesel will be announced tomorrow

ایک نیوز :وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر  اسحاق ڈار  نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا  تاہم  مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت کااعلان کل ہوگا۔

 پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہےکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، اس کا اعلان کل تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافےکی تیاریاں جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی گیس بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔