شدید گرمی،وزیردفاع خواجہ آصف  کی نہر میں تیراکی،ویڈیووائرل

شدید گرمی،وزیردفاع خواجہ آصف  کی نہر میں تیراکی،ویڈیووائرل
کیپشن: Extreme heat, Defense Minister Khawaja Asif swimming in the canal, video viral

ایک نیوز:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی گرمی کی شدت کم کرنےکیلئے نہر میں تیراکی کی ویڈیو سامنے آٰگئی۔

ویڈیو میں وزیردفاع  خواجہ آصف کو سیالکوٹ کی نہر میں چھلانگ لگانے،تیراکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 وزیر دفاع عید کی چھٹی پر گرمی کا احساس کم کرنے اور تیراکی کیلئے سیالکوٹ کی موترہ نہر پہنچے۔انہوں نے عام لوگوں کے ساتھ نہر کے پل پر چڑھ کر پانی میں چھلانگ لگائی اور تیراکی بھی کی۔

خواجہ آصف کی غوطے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔