لاہور، سی آئی اے کینٹ کی کارروائی،ٹک ٹاکرگینگ گرفتار 

Jul 01, 2023 | 18:15 PM

ایک نیوز :سی آئی اے کینٹ پولیس نے عوام میں خوف پھیلانے والے سدیس خاں ٹک ٹاکر گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف کھکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سدیس خاں اور ساتھی ابرار شامل ہیں، گرفتار ملزمان ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بناکر عوام میں خوف پھیلاتے تھے۔گرفتار ملزمان اکثر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناتے اور ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ MP5 رائفل، پانچ عدد 9MM اور بریٹا پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

  ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ  کا کہنا تھا کہ عوام کو پریشان کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت سی آئی اے لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں