انسانوں کی طرح ٹینس کھیلنے والا روبوٹ بھی آگیا

انسانوں کی طرح ٹینس کھیلنے والا روبوٹ بھی آگیا
کیپشن: A robot that plays tennis like humans has arrived

 ایک نیوز : امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا ویل چیئر روبوٹ بنایا ہے جو انسانوں کے ساتھ ٹینس کھیل سکتا ہے۔

ایٹلانٹا میں قائم جورجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے ESTHER (ایکسپیریمنٹل اسپورٹ ٹینس ویل چیئر روبوٹ) نامی ایک نیا روبوٹ بنایا ہے جو ٹینس کورٹ میں تیزی سے حرکت کرتے ہوئے انسان کے شاٹ کا بھرپور جواب دے سکتا ہے۔

سائنس دانوں کی ٹیم کا ماننا ہے کہ یہ روبوٹ پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ پارٹنر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے کسی دوسرے انسان کے خلاف ٹریننگ کرنے کے نفسیاتی دباؤ کو ہٹانے میں مدد مل سکتی ہے۔

  اس روبوٹ کی تخلیق یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھیو گومبولے کا خیال ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ ٹریننگ کے لیے ساکت بال فِیڈر کے مقابلے میں ایسا بہتر روبوٹ بنائیں جو مخالف کھلاڑی کی طرح یا ڈبل میچز میں ساتھی بن کر کھیل سکیں۔

بالآخر وہ ESTHER بنانے میں کامیاب ہوئے۔ یہ ویل چیئر روبوٹ 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر سکتا ہے اور انسانوں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔