ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے انتخابی نشانات کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کے لئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کےلئے پہلے سے جمع کروانے والی سیاسی پارٹیوں کو بھی دوبارہ درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتخابات نشانات کی ترجیحی لسٹ، پارٹی ہیڈ آفس کا پتہ اور حلف نامہ بھی درخواست کے ساتھ منسل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موصول درخواستیں پر سیاسی جماعتوں کی اہلیت الیکشن ایکٹ کے تحت کھی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نامکمل، فیکس کے ذریعے موصول اور مقررہ تاریخ کے بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔