محسن نقوی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

Jul 01, 2023 | 16:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہناہے کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائی سے صرف نفرت اورانتہاء پسندی جنم لیتی ہے۔ دین اسلام امن، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ دین اسلام میں انتہاء پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تشدد پسند عناصر کے انتہاء پسندانہ رویے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا امن کی زبان یونیورسل ہے جسے سب کو سمجھنا ہوگا. سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے،عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں