سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر یورپی یونین کا ردعمل آگیا

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر یورپی یونین کا ردعمل آگیا

ایک نیوز : سوئیڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطانق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے۔ یورپی یونین نےکہا ہےکہ یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا۔ بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

یورپی یونین کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے۔ نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے، وقت آ گیا ہےکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا بھی وقت آگیا ہے۔