ایک نیوز: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہونے والی شادی نے سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی جب دلہا ایمبولینس پہ بارات لے کر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دلہا چندریش مشرا کی 25 جون کو پریرنا کے ساتھ شادی تھی لیکن اس سے کچھ دن قبل وہ روڈ حادثے میں زخمی ہوگیا تھا جس کے باعث اس کی ٹانگ فریکچر ہوگئی اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگیا۔ رشتہ داروں کے اصرار کے باوجود چندریش نے شادی کی تاریخ آگے بڑھانے سے منع کردیا اور طے شدہ تاریخ پر ہی شادی کا فیصلہ کیا۔
شادی کے روز چندریش نے ایمبولینس کا انتظام کروایا اور بارات لے کر پہنچ گیا جب کہ وہ خود اسٹریچر پر تھا۔شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں ہوئیں جب کہ یہ شادی جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ہوئی تھی۔