برازیل :عدالت نے سابق صدر کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

Jul 01, 2023 | 14:59 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: برازیل کی سپریم الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر  جیر بولسونارو کو صدارتی انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سپریم الیکٹورل کورٹ نے بولسونارو پر پابندی کا فیصلہ 5-2 کے ووٹ سے دیا۔ بولسونارو پر 2022 میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ثابت ہوا تھا۔اسی حوالے سے  توقع  ظاہر کی جارہی ہے کہ سابق صدرجیربولسونارو اس فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

 دوسری جانب برازیل کے سابق صدر جیربولسونارو نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی پیٹھ میں خنجرگھونپنے کے مترادف ہے۔بولسونارو نے کہا کہ میں مر نہیں گیاہم کام کرتے رہیں گے، اگلے سال انتخابات میں ہم بہت سے میئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں