لاہور: عید کے 2 دنوں میں ہزاروں گیسٹرو، ڈائریا کے مریض رپورٹ

Jul 01, 2023 | 14:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہوریے بسیار خوری سے باز نہ آئے،عیدالضحی کے پہلے دو روز ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں معدے کی انفیکشن ، ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں تین ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہوریے بسیارخوری سے باز نہ آئے ، عید الاضحی کے پہلے دو دن ہزاروں مریض گیسٹرو، ڈائریا کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں معدے کی انفیکشن، ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔دو روز میں شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں تین ہزار  سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔میو ہسپتال میں 550ے زائد مریض گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کے ساتھ آئے ہیں۔جناح ہسپتال میں 400 سے زائد جنرل اور سروسز ہسپتال میں300 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گنگارام اور میاں منشی ہسپتال میں بھی درجنوں مریض رپورٹ ہوئے  ہیں،میڈیکل سٹورز پر  بھی سیکڑوں مریضوں نے سیلف میڈیکیشن لی -

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ عیدالاضحیٰ پر بسیارخوری سے معدے کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں- معدے و جگر کے مریض جلدی عیدالاضحیٰ کا گوشت کھانے سے متاثر ہوتے ہیں، عید کا گوشت سبزیوں کے ساتھ کھائیں رائتہ اور سلاد کا استعمال کریں ۔ایک وقت میں دو سو گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائیں اور اسکے ساتھ ساتھ دہی، لیموں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

مزیدخبریں