ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد ورلڈکپ میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے بھارت جائے گا۔ وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز،سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جا رہا ہے۔پاکستان کا وفد وزرات داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائے گا۔پاکستان کا وفد چنئی، بنگلورو،حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائےگا جب کہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔