وزیر خارجہ بلاول بھٹو جاپان کے4روزہ دورے پرٹوکیو پہنچ گئے

Jul 01, 2023 | 22:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں،سفیر رضا بشیر تارڑ اور جاپان کی وزارت امور خارجہ کے حکام نے ائیرپورٹ آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
وزیرخارجہ کا یہ دورہ کافی عرصے کے بعد جاپان کے ساتھ قیادت کی سطح پر رابطوں کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔دورے کے دوران وہ جاپانی وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

  بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملیں گے،وہ ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے جو جاپان کا مشہور تھنک ٹینک ہے۔

وزیرخارجہ معروف تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں اور سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو جاپان بھیجا جاسکے۔

مزیدخبریں