بھارت: مسافر بس میں آتشزدگی، بچوں سمیت 26 افراد ہلاک

Jul 01, 2023 | 11:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں  سمرودھی مہامرگ  ایکسپریس  وے پر  مسافروں سے  بھری چلتی بس  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  جس کے نتیجے  میں 3 بچوں سمیت 26  افراد  جھلس کر  ہلاک ہوگئے جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ  رات گئے پیش آیا، بس میں 33 افراد سوار تھے جو مسافروں کو لیکرپُونےکی جانب جارہی تھی۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعےکی  تفصیلات بتاتے ہوئےکہا گیا ہےکہ بس کو حادثہ  ایکسپریس وے پر لگےکھمبے سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس سے بس الٹی اور آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق بس الٹنے سے بس کا دروازہ بند ہوگیا جس سے مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی لیکن بس کا ڈرائیور خوش قسمتی سے بچ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں