ایک نیوز: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے تحت غیر ملکی عازمین کو واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے شاہی فرمان کے بعد دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج کو اپنے ممالک واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ دیا جائے گا۔سعودی عرب کے تمام ائیر پورٹس سمیت زمینی گزر گاہوں اور بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے عازمین کو 76 مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔
اس ضمن میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہےکہ قرآن پاک کا تحفہ انمول ہے اس کے لیے سعودی قیادت شکریے کی مستحق ہے۔