ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں عید میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق عید پر لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کے صبر کا پیمانہ دم توڑ دیا، پشاور میں شہریوں نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔کوہاٹ روڈ پشتخرہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مشتعل مظاہرین نے علاقے میں واقع گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ 11 ہزار بجلی لائن پر زنجیر ڈال دی جبکہ پیسکو کے عملے کو یرغمال بنایا۔مظاہرین نے بجلی دو کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے، عید کے تہوار پر بھی بجلی کی بندش قابل افسوس ہے۔