عید کا تیسرا،شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا

عید کا تیسرا،شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا
کیپشن: On the third of Eid, a large number of citizens turned to parks

ایک نیوز: ملک میں عید الاضحیٰ کا تیسرا اور آخری روز ہے، مختلف شہروں میں قربانی کے بعد موج مستی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی کہیں اونٹ کی قربانی ہوئی تو کسی نے گائے قربان کرکے سنت ابراہیمی ادا کی تو کسی نے بکرا اور دنبہ قربان کیا جارہا ہے۔بڑوں کے ساتھ بچے بھی آگے آگے ہیں، قربانی کے بعد موج مستی اور ہلہ گلہ بھی ہورہا ہے۔ گزشتہ روز کی طرح آج عید کے تیسرے روز بھی دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جو کل تھے مہمان وہ آج بن رہے ہیں میزبان اور ذائقہ دار پکوان تیار کیے جارہے ہیں مہمانوں کے لئے۔

عیدالاضحیٰ کے تیسرے اور آخری روز بھی تقریح  چل رہی ہے۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں عوام نے تفریحی مقامات کا رُخ کرلیا ہے۔شہر قائد میں ساحل سمندر ، چڑیا گھر اور سفاری پارک سمیت دیگر تفریحی گاہوں میں رش لگنا شروع ہوگیا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے چھانگا مانگا میں نیشنل پارک کا رخ کر رہے ہیں۔

شیخوپورہ میں عید کے تیسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پکنک منانے کے لئے تاریخی مقامات سمیت پارکوں کا رخ کرلیا ہے۔جلالپور پیروالہ میں عید کے تیسرے روز بھی بچوں نے تفریح کیلئے پارک کا رخ کرلیا، جہاں بچے خوب انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیے۔