ایک نیوز: شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم کیخلاف انہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 7 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ناٹنگھم شائر کی طرف سے کھیلنے والے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوور کا آغاز کیا لیکن اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اگلی ہی گیند پر کرس بینجمن کو بولڈ کیا۔
شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کے پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ اوور کی آخری گیند پر ایڈ برنارڈ کو بولڈ کرکے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔
Shaheen Afridi, you cannot do that!! ???? https://t.co/ehXxmtz6rX pic.twitter.com/wvibWa17zA
— Vitality Blast (@VitalityBlast) June 30, 2023