ایک نیوز: امریکا میں پائلٹ کی جوڑی نے48 گھنٹوں کے اندر48 ریاستوں کا دورہ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
ڈیلٹا اے 350 کے کپتان بیری بینفلڈٹ کا کہنا تھا کہ وہ 48 گھنٹوں میں 48 ریاستیں گھومنے کیلئے اپنے ساتھی پائلٹ کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے ڈیلٹا اے 321 کے کپتان آرون وِلسن کو اپنا ساتھی پائلٹ اور تھامس ٹوئیڈی کو اِن فلائٹ رِیپیئر ٹیکنیشیئن مقرر کیا۔ تینوں افراد نے چھ نشستوں والے 1982 پی اے 32 آر پائپر سیریٹوگا میں مشیگن سے سفر کا آغاز کیا اور 48 ملحقہ ریاستوں کے ہوائی اڈوں پر اترتے ہوئے آگے بڑھے۔ یہ سفر شمال مشرقی ریاست مین میں اختتام پذیر ہوا۔
ٹیم کے مطابق وہ اپنا کارنامہ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔