ایک نیوز:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پرکشش معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق 24 سالہ اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز نے چن لیا ہے۔
نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے جو اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والا سب سے زیادہ معاوضہ ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 3 کروڑ 43 لاکھ روپے بنتی ہے۔
اعظم خان اس سےقبل سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کا حصہ رہ چکے ہیں، سی پی ایل 2023 کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک ہو گا۔