قومی کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کی معیادختم،نئےکنٹریکٹ نہ ہوسکے

قومی کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کی معیادختم،نئےکنٹریکٹ نہ ہوسکے
کیپشن: The central contract of the national players has expired, the new contract could not be signed

ایک نیوز:قومی کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کی معیادختم ہوگئی،نئےکنٹریکٹ نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت آج ختم ہو گئی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیے۔
ذرائع کا کہناہےکہ پی سی بی میں مستقل چیئرمین نہ ہونےکی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہ کیے جا سکے، پی سی بی کے روز مرہ کے معاملات قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر احمد فاروق شہزاد رانا چلا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت گزشتہ ہفتے ختم ہو چکی ہے اور پی سی بی چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈولڈ تھا تاہم عدالتی فیصلے کے باعث پی سی بی چیئرمین کا انتخاب روک دیا گیا ہے۔