بھارتی کرکٹر ایشون پاکستانی بولنگ اٹیک کےمعترف نکلے

بھارتی کرکٹر ایشون پاکستانی بولنگ اٹیک کےمعترف نکلے
کیپشن: Indian cricketer Ashwin recognized the Pakistani bowling attack

ایک نیوز:بھارتی کرکٹر اور ٹیسٹ باولر روی چندر ایشون پاکستان کے بولنگ اٹیک کے معترف ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند میچز غیر معمولی رہے ہیں جب کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بلاک بسٹر میچ ہوگا۔
ایشون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ متوازن ہوگا کیونکہ پاکستان کے پاس ایک کوالٹی پیس اٹیک ہے۔
واضح رہےکہ ورلڈکپ 2023 کا آغاز5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔