پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے سے نجات بہت آسان

Jul 01, 2023 | 00:20 AM

ایک نیوز :اکثرایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پیٹ بہت زیادہ بھرنے سے پھول گیا ہے۔کھانے کے بعد پیٹ کا پھول جانا عموماً کسی تشویش کا باعث نہیں ہوتا مگر یہ تجربہ اکثر افراد کے لیے پریشان کن ہوتا ہے۔

پیٹ پھولنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب معدے یا آنتوں میں گیس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور عموماً متاثرہ فرد کچھ دیر میں خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند آسان عادات کو اپنا کر بھی پیٹ پھولنے کے مسئلے کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا ممکن ہے۔

جسمانی سرگرمیوں سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے اضافی گیس اور قبض کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔کچھ وقت تک چہل قدمی کرنے سے پیٹ پھولنے اور گیس سے فوری ریلیف ملتا ہے۔

مخصوص یوگا آسن پیٹ کے مسلز اس طرح متحرک ہوتے ہیں جس سے اضافی گیس سے نجات ملتی ہے اور پیٹ پھولنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

چائلڈ پوز، ہیپی بے بی پوز اور squats جیسے آسن اس حوالے سے مفید ہوتے ہیں۔

مشروبات یا کھانے کو بہت تیزی سے جسم کا حصہ بنانے کے نتیجے میں لوگ بہت زیادہ مقدار میں ہوا بھی نگل لیتے ہیں جس کے نتیجے میں گیس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں آرام سے کھانا کھانے یا مشروبات یا پانی پینے سے اس مسئلے سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں