پیوٹن کا روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ  وصول کیا  

Jul 01, 2023 | 00:13 AM

ایک نیوز : روسی صدر پیوٹن نے روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ  وصول کیا۔ 
ترکیہ کی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے اور مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب کے حوالے سے روسی زبان میں بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  ولادیمیر پیوٹن کہہ رہے ہیں کہ قرآن مسلمانوں کے لیے مقدس ترین کتاب ہے اور دوسروں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہیے۔ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں لوگ اس کا اس طرح احترام نہیں کرتے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ ہمارے ملک کے آئین اور پینل کوڈ کے تحت یہ ایک سنگین جرم ہے۔

خیال رہے کہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز ایک ملعون مصری شہری نے مسجد کے باہر کھڑے ہو کر ناصرف قرآن پاک کی بے حرمتی کی بلکہ اس کی ایک کاپی نذر آتش بھی کی اور اس موقع پر پولیس کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے شخص کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں