نامعلوم افراد کا سینئر صحافی ایاز امیر پر وحشیانہ تشدد

Jul 01, 2022 | 22:18 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے.
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز لاہور ہیڈ آفس کے باہر نامعلوم افراد نے سینئر صحافی ایاز امیر کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنا پروگرام ریکارڈ کروا کر گھر جارہے تھے.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ایاز امیر کو تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے اس کے علاوہ ان کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا ہے۔
منظر عام پر آنےوالے تصویروں میں‌ایاز امیر کو گاڑی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے. جہاں ان کے کپڑے پھٹے ہوئے واضح نظر آرہے ہیں.







واضح‌رہے کہ گذشتہ روز ایاز امیر نے ایک تقریب میں‌جذباتی خطاب کیا تھا اور سیاسی مخالفین کو خوب لتاڑہ تھا.
مزیدخبریں