تفصیلات کے مطابق خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا،اپنی ہی برادری کے پولیس کے اے ایس آئی امام دین سوڈھرو نے مسلح افراد لیکر صحافی کے گھر حملہ کیا اور صحافی کو قتل کردیا۔
مقتول صحافی کےالواحقین نے مہران نیشنل ہائی وے پر لاش رکھ کر دہرنا دیدیا اور کہا ہے کہ اے ایس آئی کی گرفتاری تک دہرنا جاری رہے گا،ادھر رانی پور نیشنل ہائی وے پر بھی دہرنا جاری ہے۔
الواحقین کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی امام دین سوڈھرو کو گرفتار نہیںکیا گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اے ایس آئی ابھی بھی رانی پور تھانے پر ڈیوٹی کر رہا ہے۔
خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری کر رہے کہ کیسے قتل ہوا ہے،ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا.
واضح رہے کہ مقتول صحافی اشتیاق نجی اخبار کا صحافی تھا رانی پور نیشنل پریس کلب کا میمبر بھی تھا۔