تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے اور کرونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں، عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔
عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوایں، علماء کرام سے بھی اپیل ہے مساجد میں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔