بروقت ٹیم ورک نے جانوں کے ضیاع کو روکا،شیری رحمان

Jul 01, 2022 | 15:08 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ منظراسکردو کی ایک جھیل میں شگاف کی وجہ سے خوفناک سیلاب کا ہے، بروقت ٹیم ورک سے جانوں کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بروقت ٹیم ورک سے جانوں کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملی، گلگت بلتستان انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے اسکردو گلیشیل جھیل کے سیلابی منظر کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ جی بی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو مزید سیلاب کے لیے چوکس رہنے کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے، برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح غیر مستحکم ہے۔

مزیدخبریں