ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔
دوسری جانب پریس بریفنگ میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے