تفصیلات کے مطابق اپریل میں شہباز شریف کے نئے وزیراعظم کے طور پر انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کے ارکان کے بڑے پیمانے پر استعفوں کے بعد کمیٹیاں سربراہوں سے محروم ہو گئی تھیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے الگ الگ ہینڈ آؤٹ کے مطابق گزشتہ روز 8 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کا انتخاب کیا گیا جن میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔
ملتان سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہر کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی پی ٹی آئی کی جویریہ ظفر آہیر انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایک اور منحرف رکن راجا ریاض اس وقت اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔