مون سون کا آغاز، بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Jul 01, 2022 | 10:10 AM

JAWAD MALIK
پن این این نیوز: بلوچستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے اور سپلائی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
رپورٹس کے مطابق بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوگئی۔
اس کے علاوہ مظفرآباد میں بھی بارش کے بعد سڑکوں پرپانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پھنس گئیں۔
مزیدخبریں