تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.93 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 694 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔
کرونا کے سترہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، موذی مرض سے متاثر 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 393 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 144 ہو چکی ہے۔