سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون جھوٹی نکلی

Jul 01, 2022 | 09:32 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: سر سید ایکسپریس کے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون تحقیقات کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سوار فائزہ نامی خاتون نے دو سیکیورٹی گارڈز پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیے جانے کے بعد میڈیکل میں زیادتی کے شواہد نہ ملنے پر خاتون تحقیقات کے دروان زیادتی کے بیان سے منحرف ہوگئی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز اس سے فحش باتیں کرکے تنگ کر رہے تھے اس لیے غصے میں پولیس کو کال کرکے زیادتی کا جھوٹ بولا تھا۔
حکام نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا اور رپورٹ آئی جی ریلوے پولیس کو بھجوا دی ہے۔
مزیدخبریں