ہنزہ: شدید گرمی سے گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب،حسن آباد پل تباہ

Jul 01, 2022 | 09:20 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: ہنزہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کے عمل میں تیزی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گلیشیئر پگھلنے کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ایک بار پھر حسن آباد نالے پر قائم لوہے کا عارضی پل متاثر ہوا ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، جس سے دماس کھاری کی آبادی کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی صف میں شامل ہے، ہم نے اپنے دریاؤں کو نہ بچایا تو 2025 تک ہمارا ملک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔
مزیدخبریں