چلتی ٹرین، ایک اور خاتون مبینہ زیادتی کا شکار

Jul 01, 2022 | 01:16 AM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے راولپنڈی اپنی بہن سے ملنے جانے والی خاتون سے دو سیکیورٹی گارڈز نے چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کی۔

خاتون نے فیصل آباد سٹیشن پر پہنچ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ آگے بڑھایا جائےگا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی ، مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں