پنجا ب حکومت کی8 اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری

Jul 01, 2021 | 15:02 PM

admin
لاہور: پنجا ب حکومت نے صوبے کے8 اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی، یونیورسٹیاں اٹک، گوجرانوالہ، راجن پور، پاکپتن ،حافظ آباد بھکر لیہ اور سیالکوٹ بنیں گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر خوشخبری اسناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ پنجاب حکومت ہر ضلع میں نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے اب تک چھ نیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کی اہمیت کے پیش نظر آئندہ بجٹ میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گے ہیں جو کہ پچھلے سال کی نسبت 285 فیصد زیادہ ہیں۔پنجاب حکومت ہر ضلع میں نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے اب تک چھ نیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 7 یونیورسٹیاں قائم کرنے کی تجویز ہے جوکہ بہاولنگرٹوبہ ٹیک سنگھ،مظفرگڑھ،ڈی جی خان،قصوراورشیخوپورہ میں قائم کی جائیں گی۔ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے قیام کے لیے 16 ارب 60 کروڑ روپے ،یونیورسٹی آف ڈی جی خان کے لیے 2 ارب روپے،گوجرانوالہ یونیورسٹی کے لئے 3 ارب روپے بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن کے قیام کے لیے 2 ارب روپے،اٹک یونیورسٹی کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی نےکہاکہ ایمرسن یونیورسٹی کیلئے 50کروڑ روپے،حافظ آباد یونیورسٹی کیلئے ایک ارب انڈس یونیورسٹی راجن پور کے لئے ایک ارب حافظ آباد یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔سیالکوٹ میں عالمی معیار کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی 17ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جا رہی ہے۔


مزیدخبریں