سول ایوی ایشن اتھار ٹی  کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان 

سول ایوی ایشن اتھار ٹی  کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان 
کیپشن: Announcement of Civil Aviation Authority to export pilots from Pakistan

 ایک نیوز : سول ایوی ایشن اتھار ٹی   نے  پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان  کردیا۔  

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی سول ایوی ایشن  اتھارٹی   نادر شفیع    نے کہا ہے  ہمارے ریجن کے اندر کاک پٹ پائلٹ کی بہت کمی ہے ،انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہم  پائلٹ تیار کررہے ہیں جو زیادہ ہوں گے ان کو ہم ایکسپورٹ کریں گے ،   ہم نے اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے ، دو انٹرنیشنل  کمپنیز نے اس حوالے سے اپنا انٹرسٹ دکھایا ہے ،جس میں سے ایک کمپنی نے تو فیز 1 پر کام بھی شروع کردیاہے ،غیر ملکی کمپنی نے گراؤنڈ ٹریننگ دینے کا آغاز بھی کردیا ہے ،غیر ملکی کمپنی نے پاکستان سے نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا ان کو شارجہ میں اپنی اکیڈمی لے جا کر  ایئر کرافٹس پر فلائیٹ ٹریننگ بھی دی ، ان میں سے  آٹھ پائلٹس نے پاکستانی کی نجی ائیر لائنز میں کام بھی شروع کردیا ہے ۔ 

نادر شفیع نے بتایا کہ  نئے پائلٹ بنانے کے لئے صرف ابتدائی فلائنگ گھنٹے مکمل کرنے میں  ایک سے ڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت  آتی ہے ، اب  نئے پلان کے مطابق کمپنیر نے معاہدے کرلئے ،ٹریننگ کاک پٹ سے کمرشل کاک پٹ تک اس معاہدے کے تحت کمپنیر پہلے ٹریننگ کراتی ہیں اور پھر کمرشل ائیر لائن جوائن کردیتے ہیں ،  ٹریننگ اکیڈمیز کے پاکستان  آنے کے بعد ہماری  کوشش ہوگئی کہ وہ نوجوانوں کو فنائنس کریں ،لوکل فلائنگ کلبز کو بھی پاکستان میں اپنی صلاحتیں بڑھانے کی درخواست کی ہے ، اس عمل سے ملک میں ایوی ایشن  انڈسٹری کو ترقی  حاصل  ہوگی۔