دسمبر 2024ءمیں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے: وزیراعظم 

دسمبر 2024ءمیں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے: وزیراعظم 
کیپشن: Inflation rate coming to 4.1% in December 2024 is welcome: Prime Minister

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نے کہا ہے  دسمبر 2024ءمیں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے ،میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے ،ہم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اوّل ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا ، حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔  

انہوں نے کہا  24 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا، سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے ، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے ۔  

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ،عوام کی مشکلات کا احساس تھا، عوام کی مشکلات کے حل کے لئے دن رات کام کیا ، انشاءاللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی ۔