رواں مالی  سال کے پہلے 6ماہ   میں برآمدات 10.52فیصد بڑھ گئیں 

 رواں مالی  سال کے پہلے 6ماہ  کے دوران برآمدات 10.52فیصد بڑھ گئیں 
کیپشن: Exports increased by 10.52% during the first 6 months of the current financial year

ایک نیوز: ادارہ شماریات  کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار  کی رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

 ادارہ شماریات کے مطابق  جولائی تا دسمبر برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات تھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات میں 6.11 فیصد کا اضافہ ہوا، چھ ماہ  کے دوران درآمدات کا حجم 27 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ  ہے ۔  

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 26 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں، چھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔