کوہاٹ  میں جاری کرم گرینڈ جرگہ کامیاب  

کوہاٹ  میں جاری کرم گرینڈ جرگہ کامیاب  
کیپشن: Karam Grand Jirga in Kohat successfulKaram Grand Jirga in Kohat successful

ایک نیوز: کوہاٹ نائن ڈویژن میں جاری 29 دن سے کرم گرینڈ جرگہ کامیاب   ہوگیا ۔  

ذرائع کے مطابق  دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط  کیے اور آپس میں ملاقاتیں بھی کیں ،  دونوں فریق تمام اسلحہ  جمع کرائیں گے،  حکومتی معاہدے پر دونوں فریقین  نے دستخط  کیے ،  گرینڈ جرگے میں جی او سی نائن ڈویژن اور کمشنر کوہاٹ،آر پی او کوہاٹ عباس مجید اور دیگر مشران موجود تھے  ،صوبائی حکومت اور افواج پاکستان اور مشران کی کاوشوں سے گرینڈ جرگہ کامیاب  ہواہے۔  

معاہدے میں طے  پایا کہ  ضلع کرم میں قائم تمام بنکر مسمار کئے جائیں گے ،فریقین زمینی راستے کو ہمہ وقت کھلا رکھنے کیلئے کسی بھی پرتشدد کارروائی سے اجتناب کریں ورنہ انتظامیہ راستے کو دوبارہ بند کرنے پر مجبور ہو گی ،ان علاقوں کے لوگ کسی بھی نقصان سے  بچنے کیلئے علاقے میں موجود شرپسندوں کو نکالنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔