پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 
کیپشن: Exchange of lists of prisoners between Pakistan and India

ایک نیوز: پاکستان اور بھارت  کی جانب سے سفارتی ذرائع  کے ذریعے  ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔   

ترجمان دفتر خارجہ    کے مطابق  فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا تھا ،معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں ۔  

ترجمان دفتر خارجہ     کا کہنا ہے حکومت نے پاکستان میں قید 266 ہندوستانی قیدیوں (49 سویلین قیدی اور 217 ماہی گیر) کی فہرست اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی  ۔  

بھارتی حکومت نے ہندوستانی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک افسر کو شیئر کی، فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 462 پاکستانی (381 شہری قیدی اور 81 ماہی گیر) ہیں۔ 

ترجمان  دفترخارجہ کے مطابق  بھارتی حکومت پر تمام پاکستانیوں (52 شہری قیدی اور 56 ماہی گیر) کو رہا  کرنے  اور وطن واپس بھیجے پر زور دیا گیا، ، 1965 اور 1971 کی جنگوں کے 38 لاپتہ دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے کی درخواست  بھی کی گئی ہے۔