ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا ، دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.07 فیصد ریکارڈ کی گئی ، جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، شہروں میں مہنگائی کی شرح 4.4 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں دال چنا 54.25 فیصد مہنگی ہوئی، بیسن 52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد، آلو 37.03 فیصد مہنگے ہوئے، دال مونگ 34.50 فیصد، مچھلی 25.47 فیصد، گوشت 21.38 فیصد مہنگا ہوا، تازہ دودھ، پھل، پیاز، گھی، سبزیاں بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔