ایک نیوز: امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کو بری طرح بےنقاب کر دیا۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگرد انہ کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ،واشنگٹن پوسٹ نے دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارتی حکومت کی سرپسرستی میں ہوانے والی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، اپریل 2024 میں لاہور میں تانبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے اس کوگولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اخبار نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ءنے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا جبکہ را ء کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔
امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام کی جانب سے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را ءکی دہشتگردی کو بے نقاب کیا گیا ہے۔